ہمارے بارے میں

مہم کی ٹول کٹ، سرگرمِ عمل کارکنوں کی نئی نسل اور ایسے کمیونٹی اداروں کو تعلیم دینے، انہیں اہل اور بااختیار بنانے کے لیے ایک نیا اور انتہائی متحرک ڈیجیٹل ماخذ ہے جو نفرت انگیزی کا مقابلہ کرنے اور کمیونٹی کے مابین ربط، شرکتِ عمل اور تحمل کو فروغ دینے کے لیے منظم انداز میں کام کرتا ہے۔

ٹول کٹ

ٹول کٹ آپ کو عالمی سامعین کے لیے مہم کی منصوبہ بندی، تخلیق اور تشہیر کے سفر میں پوری طرح مصروفِ عمل کرتی ہے۔ اس کی تخلیق کی اساس وہ بصیرت ہے جو ہم نے انسٹیٹیوٹ برائے اسٹریٹیجک ڈائیلاگ (ISD) میں ایک دہائی پر محیط تحقیق اور دنیا بھر میں پیشہ ورانہ مہارت کے حامل افراد اور سرگرمِ عمل کارکنوں سے حاصل کی ہے۔ یہ مرحلہ وار رہنمائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ صفِ اول کی ٹیکنالوجی کمپنیوں اور سوِل سوسائٹی سے مواخذ بھی فراہم کرتی ہے۔

معلومات

ٹول کٹ معلومات کا پہلا اور سب سے مقدم مرکز ہے۔ دیگر موضوعات کے علاوہ، ہم درج ذیل موضوعات پر سرگرمِ عمل کارکنوں اور اداروں کو مواخذ فراہم کرتے ہیں:

  • اشتہارات اور ہدف کاری
  • سامعین کے ساتھ ربط و ہم آہنگی
  • نفرت انگیز مواد
  • پیمائش اور تجزیہ
  • پلیٹ فارم پالیسی
  • تحفظ اور سماجی بھلائی۔

اپنی مہم کی حکمتِ عملی کی تخلیق میں مدد پانے یا دیے گئے موضوعات پر مزید جاننے کے لیے ہمارے مواخذ استعمال کریں۔

ترغیب

موجودہ مہمات کی اشاعت کے ذریعے، سرگرمِ عمل کارکن اور ادارے پیش قدمی کے حامل اقدامات کی بدولت سیکھ سکتے ہیں۔ آپ بھی اپنی تخلیقی مہمات کو پلیٹ فارم کے ذریعے جمع کروا کر ان کی اشاعت کا موقع پاسکتے ہیں۔

ہمیں فنڈز مہیا کرنے والوں کے بارے میں

ہمیں انسدادِ دہشت گردی کے عالمی انٹرنیٹ فورم (GIFCT) کے بانی ارکان کی جانب سے فنڈز مہیا کیے جاتے ہیں۔ 2017 میں، Facebook، Microsoft،Twitter اور YouTube نے انٹرنیٹ کے انتہا پسندانہ اور دہشت گردی پر مبنی استعمال کی روک تھام کے لیے معلومات کے اشتراک اور ٹیکنالوجی اور تحقیق کے استعمال میں بہترین طریقۂ عمل کے لیے GIFCT کو متعارف کروایا تھا۔ GIFCT کے ارکان آن لائن نفرت اور مخالفانہ رویوں کے پھیلاؤ کو مؤثر طور پر روکنے کے لیے مختلف نوعیت کے عاملین، خصوصاً NGOs اور سوِل سوسائٹی کے عاملین کے ساتھ کام کرنے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں۔ مہم ٹول کٹ ہم آہنگی، شرکتِ عمل اور تحمل و برداشت کے فروغ کی خاطر آپ کو اپنی صلاحیتوں اور آواز سے استفادے کے لیے با اختیار بنانا چاہتا ہے۔

Facebook

ان آوازوں کی مدد کے لیے Facebook ایسی مقامی کمیونٹیز اور سوِل سوسائٹی کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرتی ہے جو نفرت اور انتہا پسندی کے خلاف آواز اٹھاتی ہیں۔

Google

Google ایسے فلاحی اداروں اور افراد کے ساتھ تعاون کرتا ہے جو ہر ایک کے لیے سود مند دنیا کی تخلیق کے لیے کوشاں ہیں۔

Microsoft

Microsoft ذہین کلاؤڈ اور ذہین ایج کے دور کے لیے ڈیجیٹل تبدیلی ماہیت کو فعال بناتا ہے۔ اس کا مشن یہ ہے کہ مزید کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے اس دنیا میں موجود ہر فرد اور ہر ادارے کو با اختیار بنایا جائے۔

Twitter

Twitter، نہ صرف شہری شرکتِ عمل اور رضاکارانہ سرگرمیوں، بلکہ اس کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کی NGOs اور خیراتی اداروں کے ساتھ مواد اور اعداد و شمار کی شراکت داریوں کے ذریعے دنیا کو ایک بہتر مقام میں تبدیل کرنے کے لیے اپنے پلیٹ فارم کی قوت سے استفادہ کرتا ہے۔

آغاز کریں

اپنی مہم کی منصوبہ بندی اور تشہیر کے لئے ہماری انٹرایکٹو ٹول کٹ کو استعمال کرنے کیلئے سائن اپ کریں. آپ اپنی مہم کو کیس اسٹڈی کے طور پر بھی پیش کرسکتے ہیں جو ویب سائٹ پر نمایاں ہوسکتی ہے۔

سائن اپ کریں