ترغیب و حوصلہ افزائی

مہمات اور تحقیقی مقالوں کے انتخاب کی ہماری لائبریری سے ترغیب پائیں۔ ایسی مخصوص مثالیں پانے کے لیے ذیل میں علاقے، ہدف سامعین، موضوع اور دیگر جغرافیہ کے لحاظ سے فلٹر کریں جو آپ کی مہم کا رخ متعین کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

اپنی مہم کا آغاز کریں

Featured Case Studies

پاسبان

پاسبان CFX Comics کی جانب سے تخلیق کردہ مزاحیہ آٹھ سیریز میں سے ایک ہے۔ پاسبان یا ’محافظ‘ کی کہانی عاصم کے گرد گھومتی ہے، جو ایک غیر مستحکم شہر میں رہنے والا نوجوان ہے، اور ایک مشکوک اور ممکنہ طور پر خطرناک گروہ کے ساتھ ملوث ہوجاتا ہے۔ اس مزاح پارے کا مقصد دہشت گرد گروہ کے ساتھ ملوث ہونے کے حقائق اور نتائج کا اظہار کرتے ہوئے انتہا پسندانہ بیانیوں کو چیلنج کرنا ہے۔

گمرہ کردہ (THE MISLED)

گمراہ کردہ ایسے لبنانی، شامی، فلسطینی اور اردنی ریپ فنکاروں کی جانب سے تخلیق کردہ ایک ہپ ہاپ البم اور ویب پر مبنی مختصر ڈراموں پر مشتمل ایک کثیر پلیٹ فارمز کی حامل مہم تھی جو انتہاپسندی پر تحقیق کر رہے تھے۔ اس کا مقصد خطے میں موجود مایوس اور محرومیوں کے شکار نوجوانوں کی آواز بننا اور جہادیوں کی جانب سے اپنی تنظیم میں بھرتی کے پیغامات میں عدم تسلسل کو آشکار کرنا تھا۔