ShareSomeGood#

شمولیت اور احترام کی کہانیوں کا اشتراک کرنے اور نفرت اور تصادمیت کو للکارنے والی ویڈیو مہم۔

اس مہم کو دیکھیں

sharesomegood# مہم 2017 میں نوجوان آسٹریلیائی یو ٹیوب تخلیق کاروں میں نفرت انگیز تقریر، انتہا پسندی اور عدم تحمل کو للکارنے اور ان کا جواب دینے کے لیے مواد کو تیار کرنے کا حوصلہ دینے کے لیے شروع ہوئی۔ اس مہم کے لیے تخلیق کردہ 15 سب سے بہترین فلموں کو سڈنی میں ایک اہم ترین شب کو لائیو دکھایا گیا، اور انہیں یو ٹیوب میں Creators for Change کے یوٹیوب چینل میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اس مہم کی ویب سائٹ– sharesomegood.org – میں متمنی تخلیق کاروں کے لیے کچھ اہم مشورے اور معلومات شامل ہیں۔ اس میں ایک FAQ (بار بار پوچھے جانے والے سوالات) کا ایک حصّہ اور یوٹیوب کریٹر اکیڈمی کی لنک اور اس کے ساتھ ساتھ ‘نفرت انگیز تقریر کیا ہے؟’ اس سوال کا جواب دینے کے لیے ایک پورا صفحہ موجود ہے۔ یہ ویب سائٹ اس بات کا مشورہ دیتی ہے کہ تخلیق کار موجودہ واقعات کے ساتھ جذبات اور مشغولیت استعمال کرتے ہوئے ‘ نفرت کرنے والوں کا قریب سے مشاہدہ کریں’ تاکہ انہیں معنی خیز مستند پیغامات تیار کرنے میں مدد ملے۔ اس کے ساتھ ساتھ، sharesomegood.org فلمسازوں کو اس بات کی ترغیب دیتی ہے کہ وہ کسی ایسی چیز جس کے بارے میں وہ سوچتے ہوں کہ وہ وائرل ہو جائیں گی، کے بجائے ایک اچھی طرح تیار کردہ اور ذاتی ویڈیو تیار کریں۔

متعلقہ مہمات

MoreThanARefugee#

یہ ایک اثر انگیز ویڈیو مہم ہے جو کہانی گوئی کی طاقت کے ذریعے دنیا بھر کے پناہ گزیوں کے لیے حمایت اور بیداری پیدا کرتی ہے۔

ہیرو فیکٹر

"ہر چیز ایک کہانی کے ساتھ شروع ہوتی ہے" - سلیمان بخیت

سائن اپ کریں

ٹول کٹ تک رسائی کے لیے سائن اپ کریں۔ رجسٹریشن بالکل مفت ہے اور آپ کو بے انتہا رہنمائی اور ذرائع معلومات تک رسائی دیتی ہے تاکہ آپ کی مہم زیادہ سے زیادہ تاثر حاصل کر سکے۔

سائن اپ کریں