وہاٹ دی فیک (What The Fake)
یہ مہم معلومات اور مثبت متبادلات تک رسائی کی فراہمی کے ذریعے انتہا پسندانہ بیانیوں اور نفرت انگیز تقریروں کو نکال پھینکتی ہے۔
بیداری پیدا کرنا اور ایک باخبر کمیونٹی کی تخلیق کرنے میں مدد کے ذریعے آن لائن نقصانات سے بچانا۔
فیئرلیس ڈیموکریسی (نڈر جمہوریت) عوامی اداروں، صحافت، اور خانگی شعبوں میں مواد کے شریک کے طور پر اور ایک کارگر اور ذہین جمہوریت کی تخلیق کے ایک حتمی مقصد کے ساتھ آن لائن نفرت انگیز تقاریر اور غلط معلومات کو للکارتی ہے۔ عوامیت، تصادمیت اور انتہا پسندی کی بڑھتی ہوئی سطح کے تناظر میں، فیئرلیس ڈیموکریسی شہریوں کی تنقیدی مہارتوں میں اضافہ کرنے کے لیے کوشاں ہے تا کہ سیاست اور خصوصاً جھوٹی اطلاعات کے جذباتی اور نفرت انگیز جوابات میں کمی لانے میں مدد ملے۔ اس کام کو مواصلاتی اور ڈیجیٹل میڈیا کے ماہرین کی ٹیم کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے، جو کہ تین ستونوں پر اپنی کارروائی انجام دیتے ہیں: آن لائن نفرت انگیزی اور جھوٹی اطلاعات کو بے نقاب کرنا اور اس کی شناخت کرنا، آن لائن نفرت انگیز تقاریر کو روکنے میں مدد کرنا اور انتہا پسندانہ بیانیے کے مقابلے میں معاشرے کی مضبوطی کو بڑھانا۔
مئی 2017 میں، فیئر لیس ڈیمو کریسی نے آن لائن نفرت کے شکار لوگوں کے لیے، جن کی مدد کے لئے اکثر کہیں پر بھی کوئی نہیں ہوتا، ہیٹ ایڈ کا آغاز کیا۔ اس پلیٹ فارم میں اپنے آپ کو آن لائن نقصانات سے بچانے کے لیے ایک رہنمائی اور آن لائن نفرت انگیزی کا شکار ہونے پر کی جانے والی کارروائی کے سلسلے میں معلومات موجود ہے۔ ہیٹ ایڈ عوام الناس کو آن لائن نفرت انگیزی کے خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے اور اپنے آپ کو محفوظ بنانے کے طریقوں کو بتاتے ہوئے اور ساتھ ہی ساتھ اس کے شکار لوگوں کو ردعمل ظاہر کرنے اور معاونت حاصل کرنے کے لیے ٹولز کی فراہمی کے ذریعے آن لائن انتہا پسندی کو للکارتی ہے۔ یہ ایک مضبوط اور باخبر آن لائن کمیونٹی کی تخلیق کے سلسلے میں کوشاں ہے جو تقسیم اور نفرت کی قوتوں کو فعال طور پر للکارتی ہے۔
یہ مہم معلومات اور مثبت متبادلات تک رسائی کی فراہمی کے ذریعے انتہا پسندانہ بیانیوں اور نفرت انگیز تقریروں کو نکال پھینکتی ہے۔
"سابق انتہا پسندوں اور آن لائن پر انتہا پسندوں کی طرف رجحان کا مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں کے درمیان مداخلتوں کی سہولت کی فراہمی"
ٹول کٹ تک رسائی کے لیے سائن اپ کریں۔ رجسٹریشن بالکل مفت ہے اور آپ کو بے انتہا رہنمائی اور ذرائع معلومات تک رسائی دیتی ہے تاکہ آپ کی مہم زیادہ سے زیادہ تاثر حاصل کر سکے۔
سائن اپ کریں