جی لاڈز
ایک طنزیہ ویڈیو جو کہ طنز و مزاح کے ذریعے اسلامی انتہا پسندی کا مقابلہ کرتی ہے۔
مشرق وسطی کے ریپ فنکاروں کی ایک ملٹی میڈیا مہم جو مایوس نوجوانوں کو آواز دے رہی ہے۔
گمراہ کردہ ایسے لبنانی، شامی، فلسطینی اور اردنی ریپ فنکاروں کی جانب سے تخلیق کردہ ایک ہپ ہاپ البم اور ویب پر مبنی مختصر ڈراموں پر مشتمل ایک کثیر پلیٹ فارمز کی حامل مہم تھی جو انتہاپسندی پر تحقیق کر رہے تھے۔ اس کا مقصد خطے میں موجود مایوس اور محرومیوں کے شکار نوجوانوں کی آواز بننا اور جہادیوں کی جانب سے اپنی تنظیم میں بھرتی کے پیغامات میں عدم تسلسل کو آشکار کرنا تھا۔
مختصر ڈراموں کی سیریز کے لیے موسیقی البم سے لی گئی، اور اسے ایک ملٹی میڈیا مہم کے ساتھ متعارف کروایا گیا جس میں ایک مختصر ڈاکومینٹری شامل تھی۔ البم اور ویب سیریز کو ایک ساتھ ساؤنڈ کلاؤڈ اور فیس بک پر متعارف کروایا گیا، جہاں انہیں 150,000 مرتبہ سنا اور کم و بیش 1.5 ملین مرتبہ دیکھا گیا۔ گمراہ کردہ میں مخالف ثقافت کا امتزاج امید اور اتحاد و یکجہتی کے پیغام کے ساتھ کیا گیا۔ البم اور اس کے مجموعی فنکاروں نے ڈاکومینٹری مرتب کرنے کی راہ ہموار کی۔
اس مہم کا ایک اہم ترین عنصر اس کے مواد کی تخلیق میں ہدف سامعین کی شمولیت تھی۔ مقامی ہپ ہاپ فنکار اور پروڈیوسرز، جو خطے کے مسائل کو سمجھتے تھے، انہوں نے مواد تخلیق کیا۔ پیغام کی وسیع تر ٹیسٹنگ انجام دی گئی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مہم ان لوگوں سے ہم آہنگ ہوجائے جن تک رسائی پانا اس کا ہدف تھا۔
اس مہم کے ایک تجزیے سے یہ بات سامنے آئی کہ اس کے اپنے ہدف سامعین پر نمایاں اثرات مرتب ہوئے۔ مواد میں دلچسپی رکھنے والوں کی وسیع تعداد مفاد کے حامل خطوں میں موجود نوجوانوں کی تھی۔ کیفیتی تجزیے نے یہ بھی ظاہر کیا کہ مہم نے ہدف سامعین پر، خصوصاً انتہاپسندانہ تنظیموں میں بھرتی کے پیغامات کے خلاف مزاحمت پیدا کرنے کے حوالے سے، مثبت اثرات مرتب کیے۔
ایک طنزیہ ویڈیو جو کہ طنز و مزاح کے ذریعے اسلامی انتہا پسندی کا مقابلہ کرتی ہے۔
15 سے 25 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لئے ایک مزاحیہ کتاب اور ویڈیو سیریز۔
اپنی مہم کی حکمتِ عملی تخلیق کرنے کے لیے سائن اپ کریں اور اپنا تخلیقی، تشہیری اور تجزیاتی منصوبہ تخلیق کریں۔ آپ ویب سائٹ پر اشاعت کا موقع پانے کے لیے اپنا کام بھی جمع کرواسکتے ہیں!
سائن اپ کریں