#محبت کی جانب واپسی (TurnToLove#)

TurnToLove# ایک عالمی مہم ہے جس کا مقصد دہشت گردی اور مخالفانہ رویوں کے مقابلے میں اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینا ہے۔

اس مہم کو دیکھیں

TurnToLove# ایک عالمی مہم ہے جس کا مقصد دہشت گردی اور مخالفانہ رویوں کے مقابلے میں اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینا ہے۔ TurnToLove# کے تخلیق کاروں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ دہشت گردانہ تشدد کے شکار افراد سے متعلقہ آن لائن مباحثے اور بیانیے عموماً لوگوں کو تقسیم کرنے والے اور مخالفانہ رویوں کے حامل ہوتے ہیں۔ اس سے اس بات کا ایک اہم موقع ملا کہ عام لوگوں سے بات کی جائے اور پیار و محبت اور سماجی یگانگت کے متبادل بیانیوں کو فروغ دیتے ہوئے ان نقصان دہ رجحانات اور چیلنجز کا خاتمہ کیا جائے۔ مہم کی حکمتِ عملی کو خوب سوچ سمجھ کر مرتب کیا گیا تھا – مثلاً اسے 22 مارچ 2017 کو برسلز میں ڈی بورس کے مقام پر متعارف کروایا گیا تھا جہاں ہزاروں لوگ آئے اور انہوں نے دنیا بھر میں دہشت گردی کے نتیجے میں اپنی جانیں گنوانے والوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے مل کر’’محبت کی ایک انسانی زنجیر‘‘ بنائی۔ 22 مارچ کو مہم متعارف کروانے کی تاریخ کے طور پر خاص مصلحت کے باعث منتخب کیا گیا تھا کیونکہ یہ دن 2016 کے برسلز حملوں اور لندن میں 2017 کے ویسٹ منسٹر برج حملوں کی برسی کے طور پر اپنی اہمیت رکھتا ہے۔ TurnToLove# کے تخلیق کاروں نے یہ توقع کی تھی کہ وہ اپنی مہم کے منتخب کردہ پیغامات کے فروغ کے لیے ان واقعات سے متعلقہ آن لائن مباحثوں کا ذخیرہ استعمال کریں گے۔ لہذا مہم کاروں نے ایک ایسی تاریخ کا انتخاب کیا جو نہ صرف ان کے پیغام سے متعلقہ تھی بلکہ اسے مزید فروغ دینے میں بھی مددگار بنی۔

اس اصل مہم نے دو بنیادی پیغام رسانوں کو مقرر کیا – دہشت سے بچ جانے والے اور سماجی میڈیا پر اپنے بے پناہ اثرات مرتب کرنے والے 100 اہم ترین افراد۔ ان پیغام رسانوں کو TurnToLove# مہم کے ساتھ عوام تک رسائی اور ان کے دلچسپی کا باعث بنانے کے لیے بہترین طریقہ سمجھا گیا۔ مہم کے تنظیم کاروں نے اس کے بعد پانچ چینلز منتخب کیے جن کے ذریعے اپنے پیغام کی اشاعت کی جائے۔ یہ میڈیا کلپس اور انٹرویوز کے ساتھ ساتھ عمومی پیمانے پر سب سے زیادہ استعمال ہونے والے سماجی میڈیا کے پلیٹ فارمز: فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام، اور یوٹیوب پر مشتمل تھے۔ اس بات کی توقع کی گئی تھی کہ جونہی اثرانگیز سماجی میڈیا کے اکاؤنٹس نے محبت کی جانب واپسی (Turn to Love) کے ہیش ٹیگ میں دلچسپی ظاہر کرنا شروع کی، تو یہ دیگر سماجی میڈیا کے صارفین میں بھی مقبول ہوجائے گا (یہ مارکیٹنگ کا ایک عمومی گُر ہے جسے اثرانگیز مہم کاری کہا جاتا ہے)۔ تاہم، ان کی باریک بین نگرانی اور تجزیاتی عمل کے ذریعے، محبت کی جانب واپسی (Turn to Love) کے تخلیق کاروں نے جانا کہ اگر وہ صرف عوام الناس کے بجائے ایک مخصوص ہدف سامعین کا انتخاب کرتے تو مہم سے زیادہ فائدہ حاصل ہوتا۔ اس سے انہیں سمجھنے میں مدد ملی کہ اپنے پیغامات کے ساتھ دلچسپی کے پہلو کو فروغ دینا اور اس بات کو یقینی بنانا کہ مہم اپنے حقیقی اثرات مرتب کرے، کتنا عمدہ ہوسکتا ہے۔

متعلقہ مہمات

sharesomegood#

شمولیت اور احترام کی کہانیوں کا اشتراک کرنے اور نفرت اور تصادمیت کو للکارنے والی ویڈیو مہم۔

We Are All England#

یہ سوشل میڈیا پر مبنی ایک مہم ہے، جو معاشرتی بھائی چارے کو فروغ دینے اور عدم تحمل کو ختم کرنے کے لیے فٹ بال کے ساتھ عوام کی لگاؤ کا فائدہ اٹھاتی ہے۔

سائن اپ کریں

ٹول کٹ تک رسائی کے لیے سائن اپ کریں۔ رجسٹریشن بالکل مفت ہے اور آپ کو بے انتہا رہنمائی اور ذرائع معلومات تک رسائی دیتی ہے تاکہ آپ کی مہم زیادہ سے زیادہ تاثر حاصل کر سکے۔

سائن اپ کریں