ان آوازوں کی مدد کے لیے Facebook ایسی مقامی کمیونٹیز اور سوِل سوسائٹی کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرتی ہے جو نفرت اور انتہا پسندی کے خلاف آواز اٹھاتی ہیں۔
ہمارے بارے میں
مہم کی ٹول کٹ، سرگرمِ عمل کارکنوں کی نئی نسل اور ایسے کمیونٹی اداروں کو تعلیم دینے، انہیں اہل اور بااختیار بنانے کے لیے ایک نیا اور انتہائی متحرک ڈیجیٹل ماخذ ہے جو نفرت انگیزی کا مقابلہ کرنے اور کمیونٹی کے مابین ربط، شرکتِ عمل اور تحمل کو فروغ دینے کے لیے منظم انداز میں کام کرتا ہے۔
ٹول کٹ
ٹول کٹ آپ کو عالمی سامعین کے لیے مہم کی منصوبہ بندی، تخلیق اور تشہیر کے سفر میں پوری طرح مصروفِ عمل کرتی ہے۔ اس کی تخلیق کی اساس وہ بصیرت ہے جو ہم نے انسٹیٹیوٹ برائے اسٹریٹیجک ڈائیلاگ (ISD) میں ایک دہائی پر محیط تحقیق اور دنیا بھر میں پیشہ ورانہ مہارت کے حامل افراد اور سرگرمِ عمل کارکنوں سے حاصل کی ہے۔ یہ مرحلہ وار رہنمائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ صفِ اول کی ٹیکنالوجی کمپنیوں اور سوِل سوسائٹی سے مواخذ بھی فراہم کرتی ہے۔
معلومات
ٹول کٹ معلومات کا پہلا اور سب سے مقدم مرکز ہے۔ دیگر موضوعات کے علاوہ، ہم درج ذیل موضوعات پر سرگرمِ عمل کارکنوں اور اداروں کو مواخذ فراہم کرتے ہیں:
- اشتہارات اور ہدف کاری
- سامعین کے ساتھ ربط و ہم آہنگی
- نفرت انگیز مواد
- پیمائش اور تجزیہ
- پلیٹ فارم پالیسی
- تحفظ اور سماجی بھلائی۔
اپنی مہم کی حکمتِ عملی کی تخلیق میں مدد پانے یا دیے گئے موضوعات پر مزید جاننے کے لیے ہمارے مواخذ استعمال کریں۔
ترغیب
موجودہ مہمات کی اشاعت کے ذریعے، سرگرمِ عمل کارکن اور ادارے پیش قدمی کے حامل اقدامات کی بدولت سیکھ سکتے ہیں۔ آپ بھی اپنی تخلیقی مہمات کو پلیٹ فارم کے ذریعے جمع کروا کر ان کی اشاعت کا موقع پاسکتے ہیں۔