ریپار لونس جہاد
واضح طور پر متعینہ ہدف والی ایک مہم جس کا مقصد تنقیدی آن لائن مشغولیت کو فروغ دینا اور اسلامی انتہا پسندوں کے پروپگینڈوں کا مقابلہ کرنا ہے۔
عورت پر مرکوز ایک ویڈیو جس کا مقصد اسلامی انتہا پسندوں کے بیانیوں کو ناجائز ٹہرانا ہے۔
یہ مہم ایک فلم ساز ٹیم کے ذریعے تیار کی گئی ہے اور اسے ایک غیر منافع بخش تنظیم کے ذریعے انجام دیا گیا ہے، جس میں داعش سے واپس لوٹنے والی عورتیں عراق اور شام میں دہشت گرد تنظیم کے ساتھ اپنے تجربات و احساسات کے بارے میں بیان دے گی۔ اس مہم کا بنیادی مقصد اسلام پسندوں کے پروپیگنڈے کو، خصوصاً داعش کی طرف سے آنے والے پروپیگنڈوں کی مجاز آوازوں کے ذریعے، جو اس تنظیم کا حصہ تھیں، اور بعد میں مایوسی کے ساتھ اسے چھوڑ دیا تھا، تشریح کرنا تھا۔ اس مہم کے مواد داعش کے ماتحت زندگی کے مختلف اجزا، بشمول اس کے ڈھانچے، اس کے اراکین کے حقیقی مقاصد، نئے اراکین کو بھرتی کرنے کے لیے اپنائی گئی ساز باز اور اس کی کارروائی کے ذرائع (دہشت گردی) کا احاطہ کیے ہوئے تھی۔ مطلوبہ نتیجہ یہ تھا کہ ایسی عورتوں جو اس جماعت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کر رہی تھیی، اور جن کا اس قسم کے پروپیگنڈے کے جھانسے میں پھنسنے کا امکان تھا، انہیں سمجھا بجھا کر شامل ہونے سے محفوظ رکھنا۔
اس مہم کے لیے تقریباً 15 ویڈیو تیار کی گئی تھیں، جن میں سے ہر ایک میں داعش سے واپس لوٹنے والی یا ان سے قریبی تعلق رکھنے والی کم از کم ایک عورت کا بیان نمایاں کیا گیا ہے۔ ہر ایک ویڈیو داعش کے ماتحت ایک مخصوص پہلو، بشمول معاشرتی، حفظان صحت کی صورت حال، شہریوں کے تئیں دہشت گردوں کے رویوں، تعلیم غلامی اور نظریاتی استحصال پر مرکوز ہے، ان تمام کا مقصد حقیقی داعش اور اس جیسے دیگر اسلامی انتہا پسند گروپوں کا ایک واضح چہرہ پیش کرنا ہے۔
واضح طور پر متعینہ ہدف والی ایک مہم جس کا مقصد تنقیدی آن لائن مشغولیت کو فروغ دینا اور اسلامی انتہا پسندوں کے پروپگینڈوں کا مقابلہ کرنا ہے۔
"ایک سوال، ایک مہم۔ اگر میں غلط ہوتا تو کیا ہوتا؟"
ٹول کٹ تک رسائی کے لیے سائن اپ کریں۔ رجسٹریشن بالکل مفت ہے اور آپ کو بے انتہا رہنمائی اور ذرائع معلومات تک رسائی دیتی ہے تاکہ آپ کی مہم زیادہ سے زیادہ تاثر حاصل کر سکے۔
سائن اپ کریں