ریڈیکل مڈل وے (Radical Middle Way)
"طاقتور مشغولیت افہام و تفہیم کے ذریعے آتی ہے۔ ہماری افہام و تفہیم غیر معمولی اسلامی اسکالروں، کارکنان اور ثقافتی شخصیات کے ایک نیٹ ورک سے آتی ہے..."
"لائف آفٹر ہیٹ افراد کو خود ان کے لیے اور تمام لوگوں کے لیے شفقت اور عفو درگذر کی جگہ پر تحریک دینے کے لیے وقف ہے"
2011 میں قائم لائف آفٹر ہیٹ نامی یہ پروگرام ایسے افراد کے لیے ہے جو دائیں بازو کی انتہا پسندی میں ملوث ہیں اور اس سے باہر نکلنے کا راستہ تلاش کر رہے ہیں۔ لائف آفٹر ہیٹ ان جماعتوں سے قطع تعلق کے لیے معاونت کی پیشکش کرنے کے علاوہ دائیں بازو کی جماعتوں کے خلاف بات کرنے کے خواہش مند افراد کو فعال طور پر تلاش کرتی ہے۔ وہ سابق انتہا پسندوں کی آوازو کو بڑھاتے ہوئے انتہا پسندانہ بیانیوں پر جوابی کارروائی کا عزم رکھتے ہیں اور افراد کے لئے خود اپنے اور تمام لوگوں کو شفقت اور عفو درگزر کی جگہ کی طرف تحریک دیتے ہوئے انتہا پسندانہ بیانیوں کا مقابلہ کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔
“کوئی فیصلہ نہیں، صرف مدد” نعرے کے تلے کام کرتے ہوئے لائف آفٹر ہیٹ نے 150 سے زیادہ مردوں اور عورتوں تک رسائی حاصل کی ہے، یہ 50 سے زائد سابق انتہا پسندوں کا ایک نیٹ ورک چلاتی ہے اور اس کے 30,000 سے زائد حامی ہیں۔ ان کے ویب سائٹ میں تشخیص کا ایک ٹول اور “ایگزٹ” پروگرام موجود ہے جو کہ منشیات کی لت سے لڑنے کے لیے مرحلہ وار طریقہ کار پر مبنی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، یہ ویب سائٹ ایسے گوشے فراہم کرتا ہے جہاں پر صارفین کسی تقریبات کے لیے مقررین درخواست کر سکتے ہیں، ویڈیو اور پوڈ کاسٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور لائف آفٹر ہیٹ کے بلاگ کے ساتھ مشغول رہ سکتے ہیں۔ لائف آفٹر ہیٹ کی سوشل میڈیا پر بھی ایک فعال موجود ہے، مثال کے طور پر ان کی اپنی ٹویٹر مہم کے ذریعے wecounterhate#۔
مہم دیکھیں پر:
"طاقتور مشغولیت افہام و تفہیم کے ذریعے آتی ہے۔ ہماری افہام و تفہیم غیر معمولی اسلامی اسکالروں، کارکنان اور ثقافتی شخصیات کے ایک نیٹ ورک سے آتی ہے..."
"ایک سوال، ایک مہم۔ اگر میں غلط ہوتا تو کیا ہوتا؟"
ٹول کٹ تک رسائی کے لیے سائن اپ کریں۔ رجسٹریشن بالکل مفت ہے اور آپ کو بے انتہا رہنمائی اور ذرائع معلومات تک رسائی دیتی ہے تاکہ آپ کی مہم زیادہ سے زیادہ تاثر حاصل کر سکے۔
سائن اپ کریں