آپریشن ٹروجن ٹی شرٹ (Operation Trojan T-Shirt)
ایک نڈر مہم جس نےاپنی ہدفی ناظرین تک ایک اثر انگیز اور تخلیقی طریقہ سے رسائی حاصل کی ہے۔
"اس پیغام کو انٹرنیٹ اور حقیقی زندگی میں پھیلائیں، اس کا ترجمہ کریں۔ اس کے ظالمانہ حملوں کے شکار لوگوں کے لیے ایک لمحہ صرف کریں..."
آپریشن ان مینیفیسٹ آن لائن ہیکیوسٹ گروپ انونیمس کی جانب سے ایک مشترکہ کوشش تھی۔ اس مہم کا مقصد ناروے کے اوٹویا اور اوسلو میں 2011 کے حملوں کے مرتکب اینڈریس بہیرنگ بریوک کے ذریعے لکھے گئے “منشور” کو تباہ کرنا تھا۔ بریویک نے اپنے تشدد کو ترغیب دینے والا دائیں بازو کا منشور انٹرنیٹ پر شائع کیا تھا، جس میں اس نے اپنے ممکنہ حامیوں سے درخواست کی کہ وہ اس پُر تشدد نظرییے کو پورے انٹرنیٹ میں پھیلائیں۔
اس کے جواب میں، آن لائن پر گمنام کارکنوں کے ایک گروپ نے بریوک کے منشور کو سرچ انجن کے نتائج کے سب سے نیچے دفن کرنے کے لیے ڈیجیٹل تخریب کاری کی ایک منظم کارروائی انجام دینے کا منصوبہ بنایا۔ اس مہم نے آن لائن صارفین کو آواز دی کہ وہ بریویک کے منشور کو مسخ کریں اور اس کے مصنف کا مذاق اڑانے کے لیے ایک ترمیم شدہ نسخہ تخلیق کریں اور اس پُر تشدد نظریے کو بے اعتبار ٹہرائیں۔ ان نئے نسخوں کو انٹرنیٹ میں حقیقی نسخے کے بھیس میں اپ لوڈ کیا گیا۔ ان کا مذکورہ ہدف تھا کہ “اینڈرس ایک مذاق بن جائے، کہ کوئی بھی شخص اس کی باتوں کو سنجیدگی سے نہ لیں۔” عوام الناس میں اس مسئلہ کے بارے میں بیداری پیدا کرتے ہوئے، ڈیجیٹل تخریب کاری کو برویک کے متشدد انتہا پسندانہ منشور کا مذاق اڑانے کے لیے استعمال کیا گیا، جبکہ خطرے کے شکار قارئین کو دائیں بازو کی انتہا پسندی اور اس کے نظریے کے تعلق سے اپنی سوچ تبدیل کرنے کی ترغیب دی گئی۔
ایک نڈر مہم جس نےاپنی ہدفی ناظرین تک ایک اثر انگیز اور تخلیقی طریقہ سے رسائی حاصل کی ہے۔
"سابق انتہا پسندوں اور آن لائن پر انتہا پسندوں کی طرف رجحان کا مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں کے درمیان مداخلتوں کی سہولت کی فراہمی"
ٹول کٹ تک رسائی کے لیے سائن اپ کریں۔ رجسٹریشن بالکل مفت ہے اور آپ کو بے انتہا رہنمائی اور ذرائع معلومات تک رسائی دیتی ہے تاکہ آپ کی مہم زیادہ سے زیادہ تاثر حاصل کر سکے۔
سائن اپ کریں