عام محمد
"کسی فکر کو شکست دینے کے لیے ایک فکر درکار ہوتی ہے۔" محمد امین احمد
"ایک پراسرار وجود ایک شہر میں افراتفری پیدا کرنے کے لیے پوری کوشش کر رہا ہے، جبکہ شہری مفلس اور بھوکے ہیں۔"
پاسبان CFX Comics کے ذریعے تخلیق کردہ آٹھ کامکس سیریز میں سے ایک ہے۔ پاسبان یا “دی گارڈین” ایک غیر مستحکم شہر میں رہائش پذیر مشتبہ اور ممکنہ طور پر خطرناک گروپ میں شامل ہونے والے نوجوان عاصم کی زندگی کا تعاقب کرتا ہے۔ جیسے ہی عاصم اور اس کے دوست اس گروپ کی حقیقت اور اس کے تشدد برپا کرنے کے ہدف سے آگاہ ہو جاتے ہیں، وہ سب ایک دوسرے کو اور خود شہر کو بچانے کے لئے فورا عمل شروع کرتے ہیں۔ اس کامک کا مقصد انتہا پسندانہ بیانیے کو کسی دہشت گرد گروپ میں شمولیت کی حقیقتوں اور اس کے عواقب کو ظاہر کر کے ان کو للکارنا ہے۔ یہ نیشنل کاؤنٹر ٹرریزم اسکویڈ کو شامل کر کے، اس کی عوام کو محفوظ رکھنے والی جوانمردانہ کاروائیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے قومی فخر اور معاشرتی بھائی چارہ کو عوام میں فروغ دینے میں بھی مدد دیتی ہے۔
پاسبان اور CFX کے دیگر کامکس CFX کے ایپ کے ذریعے دستیاب ہیں، جسے گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہیں اور بہت جلد ایپل ایپ اسٹور پر بھی دستیاب ہوگا۔ یہ ایک وسیع تر ناظرین تک رسائی پانے کے لئے انگریزی اور اردو زبان میں دستیاب ہیں۔ تمام کامکس کو ایک اعلیٰ معیاری فنکارانہ دلکشی اورعمدہ گرافکس کے ساتھ تیار کیا گیا ہے، جو پیچیدہ مسائل کو واضح طور پر پیش کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، اس میں ایک جذباتی کشش بھی موجود ہے جس کا غیر بصری اور غیر بیانیہ میڈیا میں فقدان پایا جاتا ہے۔ پاسبان اور اس کے دیگر عنوانات کے ذریعے CFX کامکس پرتشدد انتہا پسندوں کے بیانیوں کا مقابلے کرنے کے لیے، جنس کے اختیار، شہری تعلیم اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے کام کرتا ہے۔
"کسی فکر کو شکست دینے کے لیے ایک فکر درکار ہوتی ہے۔" محمد امین احمد
"میرا ہدف لوگوں کو ہر ایک کے لیے ایک بہتر اور زیادہ متحمل دنیا کے لیے اپنی زندگی میں درست فیصلے کرنے کے لیے معلومات اور اختیار فراہم کرنا ہے۔" عبد اللہ ایکس
ٹول کٹ تک رسائی کے لیے سائن اپ کریں۔ رجسٹریشن بالکل مفت ہے اور آپ کو بے انتہا رہنمائی اور ذرائع معلومات تک رسائی دیتی ہے تاکہ آپ کی مہم زیادہ سے زیادہ تاثر حاصل کر سکے۔
سائن اپ کریں