انٹر سورس (Entre Soeurs)
عورت پر مرکوز ایک ویڈیو جس کا مقصد اسلامی انتہا پسندوں کے بیانیوں کو ناجائز ٹہرانا ہے۔
واضح طور پر متعینہ ہدف والی ایک مہم جس کا مقصد تنقیدی آن لائن مشغولیت کو فروغ دینا اور اسلامی انتہا پسندوں کے پروپگینڈوں کا مقابلہ کرنا ہے۔
ابتداً ریپار لونس جہاد (RPJ) کے عنوان کے ساتھ شروع ہوئی یہ ایک فرانسیسی شہری مجموعہ کے ذریعے چلائی گئی پہل ہیں، جس کا مقصد اسلامی انتہا پسندوں کے پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنا ہے۔ اس پیش رفت کے مقاصد پُر تشدد جہاد کا تدارک اور مقابلہ کرنا اور سماجی یکجہتی کو فروغ دینا، اور آن لائن تنقیدی مشغولیت کی ترقی کی حوصلہ افزائی کرنا ہیں۔ ریپارلونس جہاد RPJ ایک طنزیہ مہم ہے، جو ایک مصور کے اشتراک سے تیار کی گئی تھی اور مئی تا جولائی 2017 تین ماہ کی مدّت کے دوران فیس بک پر اس کی تشہیر کی گئی تھی۔
بڑے پیمانے پر ساکت سامعین میں بیداری پیدا کرنے اور تشہیر کرنے کے بجائے RPJ نے ایک متعینہ سامعین کی تعریف کی جو کہ: وہ لوگ جو بنیاد پرست اسلام پسندی سے مربوط خیال سے قائل ہونے کے بارے میں سوچ رہے ہیں یا جزوی ہی سہی اس سے قائل ہو چکے ہیں۔ اس متعین سامعین کی تعریف کے ذریعے، اس مہم نے خطرے کی شکار آبادی کو اپنا ہدف بنایا اور ساتھ ہی ساتھ گرینولر سطح پر اس کے اثر کا مطالعہ کیا۔ اس کا مقصد فرانس میں ان موضوعات میں دلچسپی رکھنے والے یا اس کی مخالفت کرنے والے مختلف قسم کے سامعین کے درمیان یا فرانس کے قومی دھارے کے خیال کی مخالفت کرنے والوں کے درمیان، آن لائن مباحثہ کو تحریک دینا اور تنقیدی مشغولیت کو فروغ دینا تھا۔ ہر مواد کا ٹکڑا ایک طنزیہ کامک اور مباحثہ چھیڑنے کے لیے اس کے ساتھ منسلک عنوان پر مشتمل تھا۔ داعش کو بے اعتبار ٹہرانے کی کوشش کرنے والے پیغامات یا داعش کے بیانیہ کی تضادات کو نمایاں کرنے کی کوشش پر زور دیا گیا تھا۔ کامک کو فیس بک پر پوسٹ کرنے کے بعد، وہاں پر ہونے والے تبصروں اور مباحثہ کی RPJ کے ذریعے تعدیل کی جاتی تھی۔ مہم کی قدر پیمائی کے ایک حصّے کے طور پر ان کی تشخیص کی گئی تھی، لیکن اس کے ساتھ ساتھ اسے ان افراد کو چھانٹنے میں بھی استعمال کیا گیا تھا جو بنیاد پرستی کے اثرات یا انتہا پسندی کی حمایت کرنے کی علامات کا مظاہرہ کر رہے تھے۔
عورت پر مرکوز ایک ویڈیو جس کا مقصد اسلامی انتہا پسندوں کے بیانیوں کو ناجائز ٹہرانا ہے۔
"ایک سوال، ایک مہم۔ اگر میں غلط ہوتا تو کیا ہوتا؟"
ٹول کٹ تک رسائی کے لیے سائن اپ کریں۔ رجسٹریشن بالکل مفت ہے اور آپ کو بے انتہا رہنمائی اور ذرائع معلومات تک رسائی دیتی ہے تاکہ آپ کی مہم زیادہ سے زیادہ تاثر حاصل کر سکے۔
سائن اپ کریں