1. تعارف
ہم رازداری اور کوکیز کی یہ پالیسی زیرِعمل رکھتے ہیں کیونکہ ہم اپنی ویب سائٹ (www.campaigntoolkit.org) استعمال کرنے والوں کی رازداری اور آپ کے بارے میں ہماری جانب سے وصول کردہ کسی بھی نوعیت کی معلومات کے اخفاء کے تحفظ کے لیے کوشاں ہیں۔
مہم کی ٹول کٹ انسٹیٹیوٹ برائے مصلحتی مباحثہ (Institute for Strategic Dialogue) کے زیرِانتظام ہے۔ ہم برطانیہ میں ایک لمیٹڈ کمپنی (نمبر 06581421) ہیں جس کا رجسٹرڈ آفس پی او بکس 75769، لندن، برطانیہ، SW1P 9ER ہے۔ ہم اپنی ویب سائٹ کے ذریعے وصول کردہ تمام نجی ڈیٹا کے ڈیٹا منضبط کار ہیں۔ ہم ڈیٹا منضبط کار کے طور پر انفارمیشن کمشنر کے آفس (“ICO”) میں رجسٹرڈ ہیں اور ہمارا رجسٹریشن نمبر ZA306601 ہے۔
رازداری اور کوکیز کی یہ پالیسی اس بات کا تعین کرتی ہے کہ ہم آپ کی جانب سے وصول کردہ کسی بھی نجی ڈیٹا کا استعمال کیسے کریں گے۔ ہماری ویب سائٹ بچوں کے لیے نہیں بنائی گئی ہے اور ہم دانستہ طور پر بچوں سے متعلق ڈیٹا جمع نہیں کرتے۔ اگر ہم نے رازداری اور کوکیز کی پالیسی میں کسی بھی شق کو تبدیل کیا تو ہم اپنی ویب سائٹ پر ہر صفحے کے آخر میں ’’رازداری اور کوکیز کی پالیسی‘‘ کے پیچھے تجدید شدہ پالیسی شائع کریں گے۔
جب بھی آپ اپنی معلومات ہمیں جمع کروائیں، خواہ وہ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے ہو، بذریعہ ای میل، ٹیلیفون پر، بالمشافہ ملاقات یا پھر کسی اور ذریعے سے، ہم ان معلومات کی وصولی اور استعمال رازداری اور کوکیز کی اس پالیسی کے مطابق کریں گے۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں کہ ہم اپنے پاس موجود تمام تر نجی ڈیٹا کو درست طور پر اور ڈیٹا کے تحفظ کے مجوزہ قانون کے مطابق زیرِانتظام لائیں۔ ڈیٹا کے تحفظ کے قانون کے مطابق، ہمارے لیے آپ کو اس بات سے آگاہ کرنا ضروری ہے کہ ہم آپ سے یا آپ کے بارے میں وصول کردہ نجی ڈیٹا کو کیسے استعمال میں لائیں گے۔
اگر آپ کو ہماری جانب سے اپنے نجی ڈیٹا پر عمل درآمد کے حوالے سے کوئی اعتراض ہو تو آپ ICO میں شکایت درج کرواسکتے ہیں۔ تاہم، ہم آپ کے ICO میں جانے سے پہلے ہی آپ کے خدشات و اعتراضات دور کرنے میں خوشی محسوس کریں گے لہذا پہلے براہِ کرم ہم سے رابطہ کیجیے۔
2. ہم کونسی معلومات جمع کرتے ہیں اور اس کا کیسے استعمال کرتے ہیں؟
آپ بذریعہ ای میل، سماجی میڈیا یا کسی اور طریقے سے مراسلت کے ذریعے اپنے بارے میں ہمیں معلومات فراہم کرسکتے ہیں، اپنے مہماتی منصوبے کا پی ایف ڈی ورژن وصول کرنے کے لیے معلومات جمع کروا کر ہماری ویب سائٹ پر ٹول کٹ کے استعمال کا ایک اختیاری فارمیٹ دیا گیا ہے۔
ہماری جانب سے آپ کے بارے میں وصول، استعمال، محفوظ اور منتقل کردہ معلومات میں درج ذیل معلومات شامل ہوسکتی ہیں:
(a نام، صارف نام یا اس کے مماثل شناخت کنندہ (جیسے کہ سماجی میڈیا ہینڈل)، عنوان (’’شناختی ڈیٹا‘‘)؛
(b ای میل پتہ (’’رابطے کا ڈیٹا‘‘)
ہم آپ کے بارے میں خودکار طور پر بھی ڈیٹا جمع کرسکتے ہیں جیسے کہ ویب سائٹ سے استفادے کے دوران انٹرنیٹ پروٹوکول (آئی پی) پتہ، براؤزر کی قسم اور ورژن، ٹائم زون کی ترتیبات اور محلِ وقوع، براؤزر پلگ ان کی اقسام اور ورژنز، آپریٹنگ سسٹم اور پلیٹ فارم اور ہماری ویب سائٹ تک رسائی پانے کے لیے ڈیوائسز پر آپ کی جانب سے استعمال کردہ دیگر ٹیکنالوجی (’’تیکنیکی ڈیٹا‘‘)۔ ہم تیکنیکی ڈیٹا کوکیز اور ایسی ہی دیگر ٹیکنالوجیز استعمال کرتے ہوئے جمع کرتے ہیں۔ ہماری ویب سائٹ پر استعمال کردہ کوکیز کے بارے میں مزید معلومات کے لیے براہِ کرم سیکشن 7 ملاحظہ کریں۔
ہم نے ذیل میں آپ کی جانب سے فراہم کردہ نجی ڈیٹا، ہماری جانب سے آپ کے نجی ڈیٹا کے استعمال کے طریقوں، اور اس عمل کے لیے ہماری انحصار کردہ قانونی بنیادوں کی تفصیل مرتب کی ہے۔
مقصد/سرگرمی | ڈیٹا کی قسم | عمل درآمد کے لیے قانونی بنیاد |
آپ کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا جواب دینا (خواہ ای میل/سماجی میڈیا / ویب سائٹ کے ذریعے ہو یا کسی طور طریقے سے) | (a) شناخت کا ڈیٹا (b) رابطے کا ڈیٹا (c) آپ کے سوال کے جواب میں جمع کردہ معلومات |
ہمارے قانونی مفادات کے لیے ضروری ہے (آپ کے سوال کا جواب دینا اور ہمارے ادارے، مہم کی ٹول کٹ اور اس کی جانب سے فراہم کردہ خدمات کے حوالے سے طلب کردہ معلومات فراہم کرنا) |
ہمارے کاروبار اور ہماری ویب سائٹ کو منظم کرنا اور محفوظ بنانا (بشمول پیدا ہونے والے کسی مسئلے سے نمٹنا، ڈیٹا کا تجزیہ، معائنہ کاری، سسٹم کی مینٹننس، معاونت، رپورٹنگ اور ڈیٹا کی ہوسٹنگ) | (a) شناخت کا ڈیٹا (b) رابطے کا ڈیٹا (c) تیکنیکی ڈیٹا |
(a) ہمارے قانونی مفادات کے لیے ضروری ہے (اپنا کاروبار چلانے، منتظمیت اور آئی ٹی خدمات کی فراہمی، نیٹ ورک سیکیورٹی، دھوکہ دہی سے بچانے کے لیے، کاروبار کی ازسرِ نو تنظیم یا گروپ کی دوبارہ تخلیق کے عمل کے حوالے سے) (b) قانونی ذمہ داری کی تعمیل کے لیے ضروری ہے |
اپنی ویب سائٹ، کسٹمر کے ساتھ تعلقات اور استفادے کے تجربات کو بہتر بنانے کی غرض سے ڈیٹا تجزیہ کار کا استعمال کرنا | (a) تیکنیکی ڈیٹا | ہمارے قانونی مفادات کے لیے ضروری ہے (اپنی ویب سائٹ کو تازہ ترین اور متعلقہ کیفیت میں رکھنے، اپنے کاروبار کے فروغ اور ہماری مارکیٹنگ کی حکمتِ عملی سے مطلع کرنے کے لیے) |
ویب سائٹ پر آپ اور/یا آپ کے ادارے کی مہم اور/یا مواخذ کی اشاعت کرنے کے لیے (بالترتیب ’’ترغیب‘‘ اور ’’معلومات‘‘ کے صفحات پر) | (a) شناخت کا ڈیٹا | (a) ہماری ویب سائٹ پر شائع ہونے والے کام کے نتیجے میں مالکان کو واجب الادا خراج پیش کرنا ضروری ہے (b) صارفین کی جانب سے سوالات اور معلومات، ویب سائٹ پر شائع کرنے کے لیے متعلقہ کام کی وصولی، اور ویب سائٹ پر کام کی اشاعت کے ثبوت کے طور پر دستاویزی نقل کی تصدیق کی صورت میں مالکان سے رابطہ کرنا ضروری ہے |
اگر ہمیں درج بالا آخری سرگرمی کے لیے آپ کی معلومات درکار ہوئیں، تو فراہم کردہ اور اشاعت کردہ معلومات کا حجم آپ کی ترجیحات اور آپ کی مرضی کے مطابق ہوگا۔
آپ اس بات کی ضمانت دیتے ہیں کہ آپ کی جانب سے فراہم کردہ تمام معلومات درست اور حالیہ ہیں، اور یہ کہ ایسی کسی بھی معلومات میں تجدید کی ضرورت پڑنے پر آپ ہمیں مطلع کریں گے، اور یہ کہ اگر آپ فریقِ ثالث کی تفصیلات ہمیں ارسال کرتے ہیں تو ایسا کرنے کے لیے اُس فریقِ ثالث کی اجازت آپ کے پاس ہے۔
ہم آپ کی کسی بھی قسم کی معلومات کسی بھی فریقِ ثالث کو فروخت نہیں کریں گے۔
3. فریقینِ ثالث
ہم آپ کا کوئی بھی ذاتی ڈیٹا کسی بھی فریقِ ثالث بشمول مہماتی ٹول کٹ کے فنڈ دہندگان – دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی انٹرنیٹ فورم (GIFCT) کے بانی ارکان، فیس بک، گوگل، مائیکروسافٹ اور ٹوئٹر کے حوالے نہیں کریں گے۔
4. تحفظ
ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کے تحفظ کے لیے تمام معقول اقدامات بروئے کار لائیں گے۔ تاہم، انٹرنیٹ ایک عالمی حیثیت رکھتا ہے اور انٹرنیٹ کے ذریعے منتقل کردہ کسی بھی ڈیٹا کے حوالے سے ہم یہ ضمانت نہیں دے سکتے کہ یہ ترسیل کے دوران مکمل محفوظ رہے گا۔ ہم ایسے کسی بھی ڈیٹا کے تحفظ کی ضمانت نہیں دے سکتے جسے آپ آن لائن ظاہر کرتے ہیں اور ہم تحفظ کی کسی بھی خلاف ورزی کے ذمہ دار نہیں ہوں گے سوائے اس کے کہ یہ ہماری غفلت یا دانستہ غلطی کے باعث ہو۔ یہ ممکن ہے کہ آپ کی جانب سے ہمیں فراہم کردہ معلومات کی آپ کے اور ہمارے درمیان ترسیل ہوتے ہوئے اسے عارضی طور پر یورپی اقتصادی خطے (EEA) سے باہر کے راستے سے منتقل کیا جائے۔
5. آپ کے حقوق
اگر آپ نے شناختی ڈیٹا یا رابطے کا ڈیٹا فراہم کیا ہے، تو آپ، مخصوص استثناؤں کے ساتھ، اپنے بارے میں ہمارے پاس محفوظ ذاتی ڈیٹا کی نقل دیکھنے کا قانونی حق رکھتے ہیں۔ ایسی معلومات کے لیے درخواستیں ای میل [email protected] کے ذریعے دی جانی چاہئیں۔
بعض صورتوں میں آپ کو درج ذیل افعال کا حق بھی حاصل ہوسکتا ہے:
(a ہمارے پاس محفوظ آپ کے ذاتی ڈیٹا میں ترمیم کرنا یا مخصوص معلومات حذف کرنا؛
(b آپ کے ذاتی ڈیٹا پر ہمارے عمل درآمد کو محدود کرنا؛
(c اپنے ذاتی ڈیٹا پر عمل درآمد کے دوران ہم پر اعتراض کرنا؛
(d آپ کے ذاتی ڈیٹا کے حوالے سے ڈیٹا کی منتقل پذیری۔
ڈیٹا کے تحفظ کے مجوزہ قانون کے مطابق، ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا پر عمل درآمد کے دوران حفاظتی طریقۂ کار پر عمل کرتے ہیں۔ لہذا آپ کو مخصوص معلومات کی فراہمی یا اس سیکشن 6 کے تحت کسی بھی درخواست پر عمل درآمد سے پہلے ہم آپ سے آپ کی شناخت کی تصدیق طلب کرسکتے ہیں۔
اگر کسی بھی وجہ سے آپ کے ذہن میں یہ خیال ہو کہ ہمارے پاس موجود آپ کی معلومات درست نہیں ہیں، تو براہِ کرم درج بالا پتے پر ہم سے رابطہ کریں۔
6. ہم آپ کا ڈیٹا کب تک اپنے پاس محفوظ رکھتے ہیں؟
ہم آپ کی شناخت کا ڈیٹا اور رابطے کا ڈیٹا صرف اس وقت تک اپنے پاس محفوظ رکھتے ہیں جب تک کہ وہ مقصد پورا نہیں ہوجاتا جس کے لیے انہیں وصول کیا گیا تھا۔ ہماری قانونی ذمہ داریوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے، ہم مسلسل بنیاد پر: اُس دورانیے کا جائزہ لیتے ہیں جس میں ہم آپ کی شناخت کا ڈیٹا یا رابطے کا ڈیٹا محفوظ رکھتے ہیں، اس مقصد یا مقاصد کو زیرِغور لاتے ہیں جن کے تحت ہم نے یہ ڈیٹا اپنی تحویل میں رکھا تھا تاکہ اسے مزید محفوظ رکھنے (اور محفوظ رکھنے کی میعاد) کا فیصلہ کیا جاسکے؛ اگر ڈیٹا اُس مقصد یا مقاصد کے لیے اب درکار نہ رہے تو محفوظ انداز میں یہ ڈیٹا حذف کردیتے ہیں؛ اور اگر اس کی میعاد پوری ہوجائے تو اس کی تجدید کرتے ہیں، پرانے ریکارڈ میں شامل کردیتے ہیں یا محفوظ انداز میں حذف کردیتے ہیں۔ اگر اس بارے میں آپ کے ذہن میں مزید سوالات ہوں تو براہِ کرم [email protected] پر ہم سے رابطہ کریں۔
7. کوکیز
ہماری ویب سائٹ ’’کوکیز‘‘ استعمال کرتی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ آپ کو ویب سائٹ سے بہترین استفادہ میسر آسکے۔ کوکیز چھوٹی چھوٹی فائلیں ہوتی ہیں جو ایک ویب سرور کے ذریعے صارف کے کمپیوٹر پر بھیجی جاتی ہیں جو بعد میں کمپیوٹر کی ہارڈ ڈرائیو میں محفوظ ہوجاتی ہیں۔ کوکی متن پر مشتمل ہوتا ہے، اور یہ ایک شناختی کارڈ کی مانند ہوتا ہے جس کا ترجمہ وہی سرور کرسکتا ہے جہاں سے یہ تخلیق ہوئی تھیں۔
کوکیز ہمیں وہ معلومات فراہم نہیں کرسکتے جنہیں ہم اسی صورت میں وصول کرسکتے ہیں جب آپ ہمیں فراہم کرتے ہیں جیسے کہ آپ کا ای میل پتہ، مثلاً جب آپ ہم سے کوئی سوال پوچھتے ہیں، تب ہی آپ کا ای میل ہمیں موصول ہوتا ہے۔
ہماری ویب سائٹ درج ذیل مقاصد کے لیے درج ذیل کوکیز استعمال کرتی ہے:
کوکی کا نام کوکی کی تفصیل
گوگل تجزیہ کار یہ کوکیز ان معلومات سے آگاہی کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں کہ صارف ہماری ویب سائٹ کو کیسے استعمال کرتے ہیں۔ ہم ان معلومات کو رپورٹس مرتب کرنے اور ویب سائٹ کو مزید بہتر بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ کوکیز گمنام انداز میں معلومات جمع کرتے ہیں، بشمول ویب سائٹ پر آنے والے صارفین کی تعداد، یہ صارفین کہاں سے ویب سائٹ پر آئے اور انہوں نے کونسے صفحات دیکھے۔ رازداری اور ڈیٹا کے تحفظ پر گوگل کا عمومی تجزیہ پڑھیں۔
کوکی کا نام | کوکی کی تفصیل |
گوگل تجزیہ | یہ کوکیز ان معلومات سے آگاہی کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں کہ صارف ہماری ویب سائٹ کو کیسے استعمال کرتے ہیں۔ ہم ان معلومات کو رپورٹس مرتب کرنے اور ویب سائٹ کو مزید بہتر بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ کوکیز گمنام انداز میں معلومات جمع کرتے ہیں، بشمول ویب سائٹ پر آنے والے صارفین کی تعداد، یہ صارفین کہاں سے ویب سائٹ پر آئے اور انہوں نے کونسے صفحات دیکھے۔ رازداری اور ڈیٹا کے تحفظ پر گوگل کا عمومی تجزیہ پڑھیں۔ |
زیادہ تر انٹرنیٹ براؤزرز آپ کو یہ اجازت دیتے ہیں کہ آپ کوکیز کی اپنے کمپیوٹر پر محفوظ کاری کے عمل کو رد کردیں۔ متبادل صورت میں، ممکن ہے کہ آپ تمام کوکیز کو قبول کرنے یا ہمارے سرور کی جانب سے آپ کے لیے کوکیز پیش کیے جانے پر اطلاع کی فراہمی کے لیے اپنے براؤزر کی ترتیبات تشکیل دے سکتے ہوں۔ ممکنہ طور پر آپ فی الحال اپنے ویب براؤزر پر محفوظ ہونے والے تمام کوکیز کو حذف بھی کرسکتے ہیں۔
لہذا جب تک آپ اپنے براؤزر کی ترتیبات میں ردوبدل نہیں کرتے، آپ کو ہماری ویب سائٹ کی جانب سے خودکار انداز میں کوکیز ملتے رہیں گے۔
ہم اس بارے میں بھی معلومات وصول کرسکتے ہیں کہ آپ انٹرنیٹ پر کس مقام پر ہیں (مثلاً آپ کس URL سے آئے ہیں، آئی پی پتہ اور ڈومین کی اقسام جیسے کہ .co.uk اور .com)، آپ کے براؤزر کی قسم، وہ ملک جہاں آپ کا کمپیوٹر موجود ہے، ہماری ویب سائٹ کے وہ صفحات جنہیں آپ نے ویب سائٹ ملاحظہ کرتے ہوئے دیکھا اور تلاش کا کوئی بھی جملہ جو آپ نے ہماری ویب سائٹ پر درج کیا۔ ہم ان معلومات کو اپنی ویب سائٹ منظم کرنے، اندرونی عملی سرگرمیوں (بشمول مسئلے کا حل، ڈیٹا کا تجزیہ، ٹیسٹنگ، تحقیق، شماریاتی اور سروے کے مقاصد)، اور اپنی ویب سائٹ کو محفوظ اور سالمیت کی حامل رکھنے کی خاطر کوششیں بروئے کار لانے کے لیے استعمال کریں گے۔
کوکیز اور ان کے استعمال کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، براہِ کرم www.aboutcookies.org ملاحظہ کریں۔
8. فریقینِ ثالث کی اُن ویب سائٹس کے حوالے سے کیا عمل بروئے کار لایا جائے گا جن تک آپ ہماری ویب سائٹ کے ذریعے رسائی پاسکتے ہیں؟
ہماری ویب سائٹ پر دیگر ویب سائٹس کے لنکس موجود ہوتے ہیں جو ہمارے اختیار سے باہر ہیں اور رازداری اور کوکیز کی اس پالیسی کے تحت نہیں آتے۔ اگر آپ فراہم کردہ لنکس استعمال کرتے ہوئے دیگر ویب سائٹس تک رسائی پاتے ہیں، تو اُن ویب سائٹس کے منتظمین آپ سے ڈیٹا وصول کرسکتے ہیں جسے اُن کی اپنی رازداری کی پالیسیوں کے مطابق استعمال کیا جائے گا، چنانچہ آپ کو ان کی پالیسیاں پڑھ لینی چاہئیں۔ ہم ایسے فریقینِ ثالث ویب سائٹ کے منتظمین کی جانب سے آپ کے ذاتی ڈیٹا کے حوالے سے کسی بھی عمل کے ذمہ دار یا جوابدہ نہیں ہوں گے۔
آپ اس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ آپ کی جانب سے ہمارے سماجی میڈیا کی سہولیات کا استعمال کرتے ہوئے آپ کی جانب سے شائع کردہ کوئی بھی معلومات ہر وہ شخص دیکھ سکتا ہے جو ان ویب سائٹس پر آئے گا اور یہ کہ ایسی معلومات پر بھی متعلقہ فراہم کنندہ کی رازداری پالیسی کا اطلاق ہوتا ہے۔ آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ رازداری کی ایسی ہر پالیسی کا جائزہ لیں تاکہ معلوم ہوسکے کہ وہ آپ کے ڈیٹا کا کس طرح استعمال کریں گے۔