مہماتی ٹول کٹ – مہم پر اخراجات کے رہنما نکات

اپنی مہم کے لیے ایک مؤثر بجٹ تخلیق کرنے کے بارے میں مزید سیکھیں۔

کامیاب ترین مہمات کے لیے ذرائع معلومات درکار ہوتے ہیں، لیکن ایسی مہمات کی بھی بے شمار مثالیں ہیں جو مختصر بجٹ پر چلتی ہیں، اور دوسری جانب بھاری بھرکم بجٹ پر چلنے والی ناکام مہمات بھی ہیں۔ سب سے اہم بات اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ فنڈز کی فراہمی کا عمل درست انداز میں پورے بجٹ پر محیط ہو جو آپ کے اپنے وقت، مواد کی تخلیق اور مواد کے اجراء یا تشہیر کا احاطہ کرسکے۔

اس امر کے درست ریکارڈز برقرار رکھیں کہ آپ اپنی مہم کے بجٹ کو کہاں خرچ کر رہے ہیں، اور اس بات کا جواز پیش کریں کہ ہر ایک لاگتی خرچ کیوں ضروری اور اہم ہے۔ اس سے آپ کو اپنا بجٹ ایک سے زائد لاگتوں پر منظم کرنے میں مدد ملے گی۔

مثال کے طور پر، اگر آپ اپنی رقم کا بڑا حصہ مواد کی تخلیق پر خرچ کرتے ہیں، تو کیا اس کے بعد آپ کے پاس اتنی رقم دستیاب ہے کہ اس کی مؤثر طور پر تشہیر کرسکیں؟ اگر آپ پیشہ ورانہ ادارہ ہیں، تو کبھی بھی اپنی تمام رقم مواد اور اجراء پر خرچ نہ کریں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس اپنے ذاتی اور دفتری ساتھیوں کے وقت کا معاوضہ ادا کرنے کے لیے کافی رقم موجود ہو۔ کیا بجٹ، مہم کے اختتام پذیر ہونے کے بعد تک کے لیے وسیع ہے تاکہ آپ کے پاس اس بات کے تجزیے کے لیے بھی رقم موجود ہو کہ آپ کی مہم کامیاب رہی یا نہیں؟

 محض ایک سادہ سا جدول بھی، ذیل میں دیے گئے جدول کی طرح، بجٹ مختص کرنے اور اس بات کی خاکہ بندی میں مدد دے سکتا ہے کہ ایک ہی چیز پر بہت زیادہ خرچ کرنے یا مہم کے ابتدائی مراحل میں بہت زیادہ خرچ کرنے سے اجتناب کرنا کتنا بہترین ہوسکتا ہے۔ آپ اپنے اخراجات مختص کرنے کے طریقہ کار میں جتنی زیادہ تفصیلات شامل کریں گے، اس بات کے امکانات اتنے ہی زیادہ ہوں گے کہ آپ اپنی مہم کے دوران ضرورت سے زائد نہ خرچ کر بیٹھیں۔

 

بجٹ کی تقسیم کا خاکہ

  لاگت
اثاثہ منصوبہ بندی تخلیق اجراء تجزیہ مجموعی خرچ
اسٹاف £1500 £1000 £1000 £500 £4000
تحقیق £500 £500 0 0 £1000
ایکوئپمنٹ 0 £1500 0 0 £1500
ٹولز 0 £1000 0 0 £1000
میٹریلز £250 £500 £250 0 £1000
ٹولز 0 £500 £250 0 £750
میزان £1750 £4000 £1500 £500 £9250

 

  لاگت
اثاثہ منصوبہ بندی تخلیق اجراء تجزیہ مجموعی خرچ
اسٹاف          
تحقیق          
ایکوئپمنٹ          
ٹولز          
میٹریلز          
ٹولز          
میزان          

 

دوسرے وسائل

سائن اپ کریں

ٹول کٹ تک رسائی کے لیے سائن اپ کریں۔ رجسٹریشن بالکل مفت ہے اور آپ کو بے انتہا رہنمائی اور ذرائع معلومات تک رسائی دیتی ہے تاکہ آپ کی مہم زیادہ سے زیادہ تاثر حاصل کر سکے۔

سائن اپ کریں