مہماتی ٹول کٹ ڈیجیٹل سیکیورٹی کی چیک لسٹ
مزید معلومات مہماتی ٹول کٹ ڈیجیٹل سیکیورٹی کی چیک لسٹ
اس بارے میں مزید جانیں کہ نگرانی اور تجزیہ کیا ہے اور ایک کامیاب مہم کی تخلیق میں یہ ایک اہم ترین
M&E کے دو مراحل ہیں: ١) جاری نگرانی، اور ٢) بعد از مہم تجزیہ۔ بہت سی مہمات، خواہ آن لائن ہوں یا آف لائن، ان دو مراحل کی اہمیت کو سمجھنے میں ناکام ہوجاتی ہیں۔ چنانچہ مخصوص سامعین کے رویوں پر اثرانداز ہونے والے کامیاب ترین طریقوں کے ادراک میں ایک خلاء باقی رہ جاتا ہے۔ آپ کی مہم کی پیمانہ بندی اتنی پیچیدہ یا مشکل نہیں ہوتی جتنا کہ اسے سمجھا جاتا ہے، حتیٰ کہ نگرانی اور تجزیے کی سادہ سی کوششیں مفید اور معنی خیز بصیرت پیدا کرسکتی ہیں۔
جو تفصیلی طور پر ایسے بہت سے طریقے بیان کرتا ہے جن کی مدد سے ایک مہم کار مؤثر انداز میں اپنی مہمات میں نگرانی اور تجزیے کے عوامل شامل کرسکتا ہے۔ ہماری آپ سے پُر زور استدعا ہے کہ اس کا ضرور جائزہ لیں، اور اپنی مہم پر ہر ممکن حد تک اس کا اطلاق کریں۔
آپ کو نگرانی اور تجزیے کا عمل کیوں انجام دینا چاہیئے؟
چونکہ دنیا بھر میں بہت سے ادارے نفرت انگیز، پُرتشدد اور انتہا پسند گروہوں کے پیدا کردہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مہمات مرتب کر رہے ہیں، لہذا نگرانی اور تجزیے کے مؤثر طریقہ کار استعمال کرنے والے ادارے محدود رہتے ہیں۔ بدقسمتی سے، بہت سے مہم کار اپنی مہمات کا تجزیہ نہیں کرتے، یا پھر تخلیق و اجراء کے پورے مراحل میں ان پر غوروخوض کے برعکس، اپنی مہم کے اختتام پر محدود اور سطحی تجزیہ انجام دیتے ہیں۔
ایسے بہت سے عوامل ہیں جو مہم کاروں کو مؤثر تجزیہ انجام دینے سے باز رکھ سکتے ہیں، ان عوامل میں اجراء کے لیے دستیاب محدود وقت اور تجزیے کی صلاحیت یا اعتماد میں کمی سے لے کر عوامی یا نجی شعبے کی طرف سے ناکافی تعاون یا فنڈنگ شامل ہوسکتے ہیں۔
مؤثر نگرانی اور تجزیے کی کمی کا مطلب ہے کہ بہت سی مہمات کی مؤثر پذیری کے بارے میں معلومات محدود ہیں، خصوصاً اُن مہمات میں جو انتہا پسندانہ پیغامات اور بیانیوں کے خلاف برسرِ پیکار ہیں۔ اس کا یہ بھی مطلب ہے کہ بہت سی طاقتور مہمات ہمیشہ درکار اور استحقاقی طویل المیعاد فنڈنگ یا تعاون وصول نہیں کرتیں۔
آپ کی مہم کے لیے یہ بات ازحد ضروری ہے کہ آغاز سے لے کر اختتام تک اس میں نگرانی اور تجزیے کا عمل شامل کیا جائے۔ یہ نہ صرف آپ کی مہم کی کامیابی کی پیمائش کے لیے ضروری ہے، بلکہ حکومتوں، فاؤنڈیشنز یا نجی شعبے سے تعاون کی درخواست کرتے ہوئے بھی یہ امر آپ کو مضبوط ترین پوزیشن میں رکھے گا۔
جاری نگرانی
اپنی مہم کے اثرانگیز شناخت کنندگان کی نگرانی آپ کو اپنی مہم کی پیش رفت جانچنے میں مدد دے گی۔ نگرانی کی بنیاد پر، آپ کی جانب سے مہم کے مواد یا تدابیر میں کی جانے والی کسی بھی ترامیم و تصحیحات کا اندراج اور اس کی وضاحت کی جانی چاہیئے۔ اس مکرر عمل سے حاصل شدہ معلومات آپ کی مہم کی پیش رفت برقرار رکھنے میں مدد دینے کے ساتھ ساتھ، آپ یا دیگر مہم کاروں کو مستقبل کے کاموں سے آگاہ کرسکتی ہیں۔ یہ ممکنہ فنڈ دہندگان کے لیے بھی اس بات کے جائزے کے لیے اہمیت رکھتی ہے کہ آپ جاری مہم سے حاصل شدہ بصیرت افروز معلومات کو اجراء میں شامل کرنے کے لیے ایک بلٹ ان طریقہ عمل رکھتے ہیں۔
بعد از مہم تجزیہ
آپ کے مقاصد وہ اہداف ہوتے ہیں جنہیں آپ اپنی مہم کے اختتام پذیر ہونے پر اس کا تجزیہ کریں گے۔ اگر آپ نے اپنے مقاصد کامیابی سے حاصل کر لیے ہیں، تو آپ کو اس کی خاکہ بندی کرکے اس وضاحت کا اہل ہونا چاہیئے کہ آپ کی استعمال کردہ تدابیر کیسے کامیاب رہیں (اثرانگیز شناخت کنندگان کی جاری نگرانی کی بنیاد پر)، اور پھر ان تدابیر کو منطقی طور پر آپ کے مقاصد میں کیسے شامل کیا گیا۔
بے بنیاد یا خود نمائی کے حامل یپمائشی طریقۂ کار سے گریز کریں اور اپنا وقار سلامت رکھیں! بعض مہمات کامیابی کے ایسے پیمائشی طریقہ کار پیش کرتی ہیں جو اثرانگیزی کی درست تصویرکشی نہیـں کرتے۔ ایسا یا تو اثرانگیزی کے تشکیل کنندہ کی عدم سمجھ کے باعث ہوتا ہے یا پھر مہم کو دانستہ طور پر ضرورت سے زیادہ کامیاب دکھانے کی کوشش کے باعث۔ ایسے اداروں کی بہت سی مثالیں ہیں جن کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے اپنی مہمات کے ذریعے لاکھوں لوگوں تک رسائی حاصل کی، لیکن پھر بھی یہ ثابت کرنے میں ناکام رہے کہ وہ لوگ ہدفی سامعین تھے یا نہیں اور اصل شمولیت یا اثرانگیزی کا کوئی بھی ثبوت پیش نہ کرسکے۔ یہ بہت اہم ہے کہ آپ اپنے اثرانگیزی کے تجزیے اور پھر اس کی پیشکش میں دیانتدار اور درست رہیں۔
مزید معلومات مہماتی ٹول کٹ ڈیجیٹل سیکیورٹی کی چیک لسٹ
مزید معلومات فیس بک اینا لٹکس
ٹول کٹ تک رسائی کے لیے سائن اپ کریں۔ رجسٹریشن بالکل مفت ہے اور آپ کو بے انتہا رہنمائی اور ذرائع معلومات تک رسائی دیتی ہے تاکہ آپ کی مہم زیادہ سے زیادہ تاثر حاصل کر سکے۔
سائن اپ کریں